پشاور: سفاک خاتون نے 17 سالہ حاملہ بیٹی کو پھانسی دے دی

بیٹی کے چال چلن ٹھیک نہیں تھے، کئی دنوں سے پتا چلا کہ میری بیٹی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے


ویب ڈیسک September 22, 2026

پشاور میں ایک خاتون نے اپنی ہی بیٹی کو پھانسی دیدی۔

پشاور کے دانش آباد روڈ پر ماں نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ پھانسی دی جب کہ واقعہ کا مقدمہ تھانا ٹاون میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمہ نے اپنے بیان  میں کہا کہ بیٹی کے چال چلن ٹھیک نہیں تھے، کئی دنوں سے پتا چلا کہ میری بیٹی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، میری بیٹی حاملہ ہوگئی تھی۔

ایف آئی ار  کے مطابق بدنامی سے بچنے کے لیے بیٹی کی رضامندی سے اسے پھانسی دی، مقتولہ کو درخت سے چارپائی کی پٹی سے پھندا لگا کر پھانسی دی۔