ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر ایئرلائنز کیخلاف ایکشن 

سامان کی ترسیل میں تاخیر پر 8 ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے عائد


ویب ڈیسک September 22, 2026

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر متعدد ائیرلائنز پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سامان کی ترسیل میں تاخیر پر ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی ہے، یکم جولائی سے 15 اگست 2026 تک سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز سامنے آئے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سامان کی ترسیل میں تاخیر پر 8 ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کو سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند کیا جا رہا ہے، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری ہے، سروس اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔