آسٹریلوی سمندر میں 3 امریکی فوجی ڈوب گئے

حادثے کا شکار طیارے میں سوار 23 اہلکاروں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا

امریکی فوجی طیارہ معمول کے آپریشن کے بعد اپنے طیارہ بردار جہاز پر لینڈنگ کرتے ہوئے سمندر میں جاگرا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے 3 امریکی فوجیوں کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ اور میرین کور نے آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے تین امریکی میرینز کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحلی علاقے میں امریکی فوجی طیارہ معمول کے آپریشن کے بعد اپنے طیارہ بردار جہاز ''یو ایس ایس رونلڈ ریگن'' پر لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں جاگرا تھا۔


یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں امریکی فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

طیارے میں 26 فوجی سوار تھے اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 23 اہلکاروں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا تھا لیکن تین فوجی ڈوب گئے جن کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی بحری حکام نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story