امریکا میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

اے پی پی  بدھ 9 اگست 2017
فائرنگ کے70 واقعات کیلیفورنیا، شکاگو اور نیویارک میں پیش آئے، زخمی اسپتال میں داخل۔ فوٹو: فائل

فائرنگ کے70 واقعات کیلیفورنیا، شکاگو اور نیویارک میں پیش آئے، زخمی اسپتال میں داخل۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن:  امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوگئے۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 70 واقعات پیش آئے ہیں جن میں17 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات کیلیفورنیا، شکاگو اور نیویارک میں پیش آئے، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔