- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ڈاکٹر
کراچی: پاکستان شوبز کے چند دمکتے ستارے ایسے بھی ہیں جن کے پاس ڈگری تو میڈیکل کی ہے لیکن تجربہ اداکاری، ماڈلنگ، گلو کاری کا ہے اور یہ اپنے فن میں طاق ہیں، ایسے ہی کچھ نام جن کے بارے میں جان کر آپ کو خوشگوار حیرت ہوگی۔
نادیہ حسین :
دلکش اور سدا بہار ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین ، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ڈگری یافتہ ڈینٹسٹ ہیں۔ نادیہ حسین برسوں گزرنے کے باوجود اب بھی اتنی ہی حسین نظر آتی ہیں اور ان کا شمار ٹاپ ماڈلز میں ہی ہوتا ہے۔
آمنہ محب :
آمنہ محب ایک بہترین ، اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ اس با صلاحیت اداکارہ کے پاس فارماسسٹ کی ڈگری ہے۔ آمنہ محب ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور بیشمار ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ آمنہ محب کے شوہر محب مرزا بھی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں۔
فہد مرزا :
فہد مرزا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، وجیہہ اداکار ڈاؤ مڈدیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور اب پلاسٹک سرجن ہیں۔
عائشہ گل:
عائشہ گل پاکستان کی ایک جانی پہچانی اداکارہ ہیں، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خوبرو عائشہ گل حقیقی زندگی میں میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ عائشہ نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’’ ٹوٹے ہوئے پر‘‘ کو زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔
فرح حسین:
معروف ٹی وی شوز کی مہربانی کرنے اور خوبصورت لب و لہجے کی مالک فرح حسین بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ فرح حسین نہ صرف اچھی میزبان ہیں بلکہ وہ بہترین اداکارہ بھی ہیں۔
مزنہ ابراہیم :
ٹی وی شو کی میزبان اور اداکارہ مزنہ ابراہیم ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ آج کل مزنہ ٹی وی اسکرین پر کم کم نظر آتی ہیں لیکن کچھ برس قبل مزنہ ابراہیم ٹی وی کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھیں۔
عدیل چوہدری:
عدیل چوہدری ایک معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں ، جنہوں نے کراچی سے بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ عدیل چوہدری کا البم ’’ کوئی چہرہ‘‘ پاکستان اور بھارت دونوں میں ریلیز ہوا اور بالی ووڈ فلم قسمت کنکشن میں لیا گیا، عدیل چوہری کا گانا میوزک چارٹس ٹاپ ٹین میں شامل رہا۔
شائشہ لودھی :
مارننگ شوز کی میزبان اور خوبرو ادکارہ شائشہ لودھی جناح سندھ میڈیکل کالج سے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرچکی ہیں۔ شائشہ نے اپنا ایم بی بی ایس 2000 میں مکمل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔