ایک کلومیٹر طویل دنیا کا سب سے لمبا صوفہ

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
روسی شہر سیرااٹوف میں دنیا کے طویل ترین صوفے کا ایک منظر جس کی لمبائی ایک کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

روسی شہر سیرااٹوف میں دنیا کے طویل ترین صوفے کا ایک منظر جس کی لمبائی ایک کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

ماسکو: روس میں دنیا کا طویل ترین صوفہ موجود ہے جس کی لمبائی لگ بھگ ایک کلومیٹر ہے اور اب اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی ہو چکی ہے۔

1,006.61 میٹر طویل یہ صوفہ روسی شہر سیراٹوف میں ایک فرنیچر ساز کمپنی ’نوگومیبلی‘ نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر تیار کرکے عوام کے لیے پیش کیا ہے۔

سرخ رنگ کے اس شاندار صوفے پر ایک وقت میں 2500 افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ صوفہ ڈیزائننگ کا بھی ایک شاہکار ہے جسے عوامی مقام پر بالکل سیدھا بنایا گیا ہے۔ اسے ہر طرح سے آرام دہ بنایا گیا ہے اور اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔