- گنی میں چھاؤنی کے بارودی ذخیرے میں دھماکا، 20 ہلاک اور 600 زخمی
- ایس ایس یو کے انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- امیرترین شوہر سے طلاق لیکرارب پتی بننے والی خاتون نے دوسری شادی کرلی
- آسٹریلوی شخص نے ایک یورو میں گھر خرید لیا
- دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات
- پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے
- عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، مزید 2 مظاہرین ہلاک
- لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
- ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال
- 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
- کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد
- وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
- سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ
- یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی
بالی ووڈ میں تینوں خانزکے علاوہ بھی بہت قابل اداکارہیں، عامرخان

کرئیرمیں ہم کبھی کامیاب اورکبھی ناکام بھی ہوجا تے ہیں، اداکار: فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ میں جب بھی بہترین اداکاروں کے حوالے سے بات کی جاتی ہے توسب سے پہلے ہدایتکارچاہتے ہیں کہ وہ تینوں خانزشاہ رخ، سلمان اورعامرخان کو اپنی فلموں کا حصہ بنائیں تاکہ وہ فلم باکس آفس پرنئے ریکارڈز قائم کرے جب کہ شائقین بھی تینوں خانزکو بڑے پردے پرفلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں صرف تین خانز ہی بہترین اداکار نہیں بلکہ ان کے علاوہ بھی قابل اداکار موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ یہ درست نہیں کہ جب بھی بالی ووڈ کے اسٹارز کی بات ہوتی ہے تو صرف شاہ رخ، سلمان یا میرا عامرخان کا نام لیا جاتا ہے، بالی ووڈ میں اوربھی ایسے فنکار ہیں جو بہترین کام کررہے ہیں اور بہت قابل اورمشہور ہیں جیسا کہ اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا‘ بہترین فلم ہے جس کو لوگ پسند کررہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرن جوہرعامرخان سےکیوں ڈرتےہیں؟
اداکارسے جب شاہ رخ خان کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ اورسلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہرقابل انسان کی زندگی میں بھی اتارچڑھاؤ آتا ہے، ہم اداکارہمیشہ بہترین کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جودیکھنے والوں کو پسند بھی آئے لیکن کبھی ہم کامیاب ہوجاتے ہیں جب کہ کبھی ناکام بھی ہوتے ہیں۔ کسی بھی اداکارکی ناکامی اورکامیابی اس کے مشہوراورمعروف ہونے کو متاثرنہیں کرتی لیکن ہمیں اپنی محنت پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ عامرخان نئی فلم ’’سیکرٹ سپراسٹار‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھاتے نظرآئیں گے جو 19 اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔