وزیرخزانہ کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا اعلان
سرکاری ملازمین کو تنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی
سرکاری ملازمین کو تنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی، وزارت خزانہ۔: فوٹو: فائل
KHAR:
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سرکاری ملازمین کوعیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہ عید قربان سے قبل ہی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ملازمین کوتنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی جس کی وزارت خزانہ کی جانب سے باقائدہ منظوری بھی دی جاچکی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پریکم ستمبربروزجمعہ سے 4 ستمبر بروزپیرتک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔