وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 23 اگست 2017
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید قربان پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔