- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی
- ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہری ملک بدر
- شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
- برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
- علومِ کائنات اور مطالعہ
پاکستانی نژاد مزاحیہ اداکار زید علی کی بیوی کی تصویر منظر عام پر آگئی

تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں،فوٹوفائل
ٹورانٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے اپنی اہلیہ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین مزاحیہ اداکار زید علی نے کچھ عرصے قبل اپنی شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیا تھا پہلے تو ان کے مداح سمجھے کہ وہ مذاق کررہے ہیں تاہم زید علی نے ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرنی شروع کردی اور بالآخر انہوں نے20 اگست کو اپنے نکاح کی خبر کا اعلان کیا جسے دیکھ کر بہت سے لوگوں نےانہیں مبارکباد دی جب کہ بہت سی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔
تاہم زید علی کی شادی کی خبر کے ساتھ لوگوں کو زید علی کی بیوی کو دیکھنے کا بےحد اشتیاق تھا، گزشتہ روز لوگوں کے بےحد اسرار پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے مسٹر اینڈ مسز زید علی۔
تصویر میں دونوں کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کی تصویر کو اب تک ہزاروں لوگ لائک اور پسند کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 میں زید علی نےاپنی ایک دوست کے ساتھ تصیور شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی منگیتر قرار دیا تھا بعد ازاں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی جس کی تصدیق خود زید علی نے کی تھی لہٰذا اس بار بھی لوگ اس خبر پر یقین کرنے کے بجائے اسے ایک مذاق سمجھ رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔