کیون پیٹرسن نے دکھی دل کے ساتھ انگلش کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
سرے کی شکست کا مطلب یہ ہوا کہ میرا انگلینڈ میں کیریئر ختم ہوچکا، کیون پیٹرسن کا جذباتی ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

سرے کی شکست کا مطلب یہ ہوا کہ میرا انگلینڈ میں کیریئر ختم ہوچکا، کیون پیٹرسن کا جذباتی ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

لندن: کیون پیٹرسن نے دکھی دل کے ساتھ انگلش کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہہ دیا۔

اب پیٹرسن انگلینڈ میں پروفیشنل کرکٹ بھی نہیں کھیلیں گے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے تو وہ پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں، انھوں نے آخری مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی 2013-14 کی ایشز سیریز میں کی تھی۔ ان کی کاؤنٹی ٹیم سرے کو ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

کیون پیٹرسن نے اپنے جذباتی ٹویٹ میں کہا کہ ’ سرے کی شکست کا مطلب یہ ہوا کہ میرا انگلینڈ میں کیریئر ختم ہوچکا، میرا یہاں پر سفر کافی شاندار رہا جس کیلیے میں ناٹنگھم شائر، ہیمپشائر، سرے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور شائقین سب کا شکرگزار ہوں‘۔پیٹرسن دوسرے ممالک میں ٹوئنٹی 20 لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔