’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’نامعلوم افراد 2‘‘نے پاکستانی سینما کی تاریخ بدل دی

دونوں فلمیں 12 دنوں میں مجموعی طور پر 50 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں

دونوں فلموں نے ریلیز کے صرف 12 دنوں میں 50 کروڑ کا بزنس کیا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے؛فوٹوفائل

ISLAMABAD:
عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ''پنجاب نہیں جاؤں گی'' اور ''نامعلوم افراد2'' نے ریکارڈ توڑ بزنس کرکے پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقعے پر ریلیز ہونے والی دونوں پاکستانی فلموں ''پنجاب نہیں جاؤں گی'' اور ''نامعلوم افراد 2'' پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب تک مشترکہ طور پر تقریباً 50 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، یہ بزنس دونوں فلموں نے ریلیز کے صرف 12 دنوں میں کیا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پرریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ بزنس

ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''پنجاب نہیں جاؤں گی'' کو پاکستانی شائقین کے ساتھ بیرون ملک موجود شائقین نے بھی بے حد پسند کیا ہے فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ مہوش حیات اورعروہ حسین نے مرکزی کردارادا کیے ہیں، فلم 12 دنوں 33 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ''پنجاب نہیں جاؤں گی'' کی کہانی میں پنجاب اور کراچی کا بہترین امتزاج پیش کیا گیا ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔




https://www.youtube.com/watch?v=z1AaNERuYHs

دوسری جانب فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر، جاوید شیخ، عروہ حسین اور ہانیہ عامر جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ''نامعلوم افراد 2'' بھی کامیاب قرار پائی ہے ، نامعلوم افراد 2، پنجاب نہیں جاؤں گی کے جتنا تو بزنس نہیں کرسکی لیکن اس سے کم بھی نہیں کیا ریلیز کے صرف 12 دنوں میں فلم نے 16 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔



https://www.youtube.com/watch?v=g1WxHwetlhc

دونوں فلموں نے 12 دنوں میں مجموعی طور پر 50 کروڑ کا بزنس کیا ہے اور یہ پاکستانی سینما کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ بزنس ہے ، دونوں فلموں کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہعید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلمیں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں ''مہرانسا وی لب یو'' اور ''یلغار'' سے کم بزنس کریں گی لیکن ''نامعلوم افراد 2'' اور ''پنجاب نہیں جاؤں گی'' نے تمام مفروضے غلط ثابت کردئیے۔
Load Next Story