ورلڈالیون کے کھلاڑی لاہورسے دبئی روانہ

غیرملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصارمیں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا

ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے دوران گورنر ہاوس اورمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا: فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:
ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد سخت سیکورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک چلے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پذیرہوتے ہی ورلڈ الیون کے انٹرنیشنل کرکٹرزلاہورسے غیرملکی ائرلائن کی پروازای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بلٹ پروف بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جب کہ ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے دوران گورنر ہاوس اورمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور رینجرز کے ساتھ ساتھ اضافی پولیس اہلکار روٹ پر تعینات کیے گئے تھے۔


یہ خبربھی پڑھیں:پاکستان نے ورلڈالیون کو شکست دیکر آزادی کپ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان گزشتہ شب سیریز کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔
Load Next Story