دھونی سول آیوارڈ  پدما بھوشن کیلیے نامزد

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
دھونی وہ واحد بھارتی کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم 2 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہے ۔ فوٹو : فائل

دھونی وہ واحد بھارتی کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم 2 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہے ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے مایا ناز کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی کرکٹ کیلیے خدمات کے پیش نظر ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ پدما بھوشن کیلیے نامزد کردیا ہے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے رواں سال پدما بھوشن کیلیے متفقہ طورپر دھونی کا نام ہی حکومت کو بھیجا گیا ہے جو بھارت کے کامیاب ترین کپتان رہے اور کئی موقوں پر بھارت کو میچ میں کامیابی دلائی۔ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے کہا کہ دھونی مسابقتی کرکٹ کا بہت بڑا نام ہیں اور بورڈ کی جانب سے ان کا انتخاب بالکل درست کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین وہ واحد بھارتی کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم 2 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ اس سے قبل ان کو ارجنا، راجیو گاندھی کھیل رتنا اور پدما شری ایوارڈز دیئے جا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔