پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا مقصد تنگ مقامات پر پہنچ کر انسانی جانوں کو بچانا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس 1122کا افتتاح کردیا،فوٹو:انٹرنیٹ
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس 1122 کا افتتاح کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے باضابطہ طور پراس سروس کاافتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی میں موٹرسائیکل ایمبولیس سروسزنظر آتی ہے ہم بھی صوبے میں ایمبولینس سروسز میں خاطرخواہ بہتری لارہے ہیں جس کا عملی نمونہ موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابتدائی طور پر موٹرسائیکل سروسز کا آغاز آج صرف لاہور سے کیا جارہا ہے تاہم صوبے کے باقی نو ڈویژنز میں اگلے دو ماہ کے دوران مرحلہ وار اس سروس کوشروع کیا جائے گا، موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے اس سروس کے ذریعے امدادی ٹیمیں بروقت تنگ گلیوں میں پہنچ کرقیمتی جانوں کے ضیاع کو بچایا جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کے عملے کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی ہے۔