شہباز شریف کا پنجاب بھر میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا عملہ مکمل تربیت یافتہ ہوگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک September 28, 2017
پنجاب بھر میں اگلے ماہ سے موٹرسائیکل ایمبولینس سروس شروع ہوگی،شہباز شریف،فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اکتوبر کے اوائل میں صوبے بھر میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کریں گے۔

لاہور میں پاک ترکُ میڈیکا ایکسپوکے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ سے لاہور سمیت پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس ایک ساتھ شروع کی جائے گی، موٹرسائیکل ایمبولینس کو تنگ گلیوں میں پہنچنے میں آسانی ہوگی جہاں فوری ایمبولینس نہیں پہنچ پاتی وہاں موٹر سائیکل جائے گی جب کہ اس سروس کے عملے کو مکمل تربیت دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام احتجاجی سیاست سے تنگ

وزیراعلیٰ نے میڈیکا ایکسپو کے انعقاد میں تعاون پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کو لاہور میں منعقد کرنے پر وہ برادر ملک کے صدر اور وزیراعظم کے مشکور ہیں، نمائش میں ترکی کی مایہ ماز کمپنیوں کے مالکان کی شرکت قابل فخر ہے، ایکسپو میں ترکی کے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت بھی ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اور ترکی کے درمیان صحت عامہ اور دیگر منصوبوں میں میں تعاون سلسلہ چلا رہا ہے جو آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

مقبول خبریں