مہرخلیل دوبارہ سری لنکن ٹیم کی بس چلانے کے خواہاں

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
آئی لینڈرز کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،ٖمہر خلیل،فوٹو:فائل

آئی لینڈرز کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،ٖمہر خلیل،فوٹو:فائل

 لاہور: دہشت گردوں کے حملے میں سری لنکن کرکٹرز کی زندگیاں بچانے والے ڈرائیور مہرخلیل دوبارہ مہمان ٹیم کی بس چلانے کے خواہاں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولیوں کی برسات میں مہمان کرکٹرز کی حفاظت کرنے پر آج بھی فخر محسوس کرتا ہوں، میری خواہش کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے تو مجھے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ اوراسٹیڈیم لانے کی ذمہ داری دی جائے،آئی لینڈرز کی بہادری اور حوصلے کی داد دینے کے ساتھ ان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

یاد رہے کہ 2009 میں جب سری لنکن ٹیم کی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تو مہر خلیل بس چلارہے تھے اورانہوں نے حاضری دماغی اوراپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو وہیں روکنے کے بجائے قذافی اسٹیڈیم کی جانب دوڑا دی تھی جس کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔