متحدہ عرب امارات میں خواتین کینسر کے مریضوں کیلیے بال عطیہ کرنے لگیں

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2017
یو اے ای میں خواتین نے کینسر کی مریضوں کو بال عطیہ کرنے کی مہم شروع کردی،فوٹو:انٹرنیٹ

یو اے ای میں خواتین نے کینسر کی مریضوں کو بال عطیہ کرنے کی مہم شروع کردی،فوٹو:انٹرنیٹ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں خواتین نے کینسر کے مریضوں کے لیے بال عطیہ کرنے کی مہم شروع کردی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق درجنوں خواتین انسانی ہمدردی  کے جذبے کے تحت کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا خواتین اور بچیوں کے لیےاپنے بال عطیہ کرنے کے مشن پر نکل پڑی ہیں۔ یہ مہم  اس وقت شروع ہوئی جب ایک 7 سالہ بچی کیموتھراپی کے باعث اپنے بالوں سے محروم ہوگئی تھی اور وہ اسکول میں سر کو ڈھانپ کر رکھتی ہے ۔ بال نہ ہونے کی وجہ بعض ہم کلاس طلبہ اس کا مذاق بھی اڑاتے  تھے جس پر وہ اکثر رونے لگتی  تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بال رنگنے والی خواتین کو کینسر کا خطرہ 

جسمول جسمن نامی ایک نرس نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج کینسر کی مریضہ نے سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی کہ ایک ڈاکٹر نے بچی کے سرسے ٹوپی ہٹائی جس پر لڑکی کو بہت دکھ ہوا اور وہ رونے لگی۔ لڑکی کو دکُھ بھری کیفیت میں دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے اپنے بال عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابوظہبی میں منعقدہ ایک سماجی تقریب میں خواتین کو اپنے بال عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی جسے خوب پذیرائی ملی اور اب وہ ایک مہم کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ رنگ و نسل ،ذات پات اور مذہب سے بالا تر ہوکر خواتین کینسر کے مریضوں کو اپنے بال عطیہ کررہی ہیں اور اب تک 20 خواتین نے رضاکارانہ طور اپنے بال مریضوں کو دے چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔