خاتون اینکر نے لائیو ٹی وی شو کے دوران بال منڈوالیے

امیمہ التمیمی نے چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے بال منڈوائے

سعودی عرب کی معروف ٹی وی اینکر نے لائیو نشریات میں سرکے بال منڈوالیے،فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور:
سعودی عرب کی معروف ٹی وی اینکر نے لائیو شو کے دوران چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر سر کے بال منڈوا دیے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ٹی وی اینکر امیمہ التمیمی جوکہ ماہر نفسیات بھی ہیں ، نے خواتین کے حوالے سے مشہور ٹی وی شو 'سیدتی' کے دوران چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے سلسلے میں موذی مرض کا شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز اپناتے ہوئے لائیو پروگرام میں بال منڈوادیے۔


یہ بھی پڑھیں: جسم کے وہ حصے جنہیں ہاتھ لگانے سے گریز کریں

اینکر کی جانب سے بال منڈوانے پر شرکاء انتہائی جذباتی ہوگئے اور کئی خواتین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے لگیں۔ شرکاء نے خاتون اینکرکے اس منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے سینے کےسرطان میں مبتلا خواتین کی دلی جوئی کا ایک منفرد انداز قرار دیا ہے۔

Load Next Story