- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
سنی لیون نے مرد کا روپ دھار لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تصاویر میں سنی لیون خاتون کے بجائے مرد کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون فلموں میں بے باک اوربولڈ کردار کرنے کے لیے مشہورہیں جس کی وجہ سےانہیں اسی قسم کے کردارموصول ہوتے ہیں لیکن ان کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے ثابت کردیا کہ سنی بولڈ کردارکرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سنی لیون نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کرکوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کہ یہ سنی لیون ہیں کیونکہ سنی تصاویر میں مرد کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔
صارفین خوبصورت، حسین اور دلکش چہرے والی سنی لیون کی جگہ ایک مرد کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے، تصاویر کے ساتھ سنی نے پیغام درج کیاہے ’’میری ٹیم نے مجھے ایک مرد کا روپ دیاہے، میں بالکل اپنے بھائی اور والد کی طرح نظرآرہی ہوں‘‘۔
Me as a man and the team that made it happen! Crazy thing is I look just like my brother and dad. Freaky! pic.twitter.com/MGAQjDxlqz
— Sunny Leone (@SunnyLeone) November 12, 2017
دراصل سنی نے عورت سے مرد بننے کے لئے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کرائی بلکہ یہ روپ انہوں نے اپنی اگلی فلم’’تیرا انتظار ‘‘کے گانے’’باربی گرل‘‘کے لیے اپنایا ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے میک اپ اسٹائلسٹ نے انہیں مہارت کے ساتھ ایک خاتون سے مرد میں تبدیل کردیا۔
What it takes to become a MAN for Tera Intezaar in our song "Barbie Girl" my extremely talented mad scientist @tomas_moucka you are so talented!! Love you pic.twitter.com/Z9CVqbHNrf
— Sunny Leone (@SunnyLeone) November 12, 2017
واضح رہے کہ فلم’’تیرا انتظار‘‘میں سنی لیون اور ارباز خان مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے فلم رواں ماہ 24 نومبر کو ریلیزکی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔