امریکا اور مغربی ممالک پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،ایرانی صدر

ویب ڈیسک  پير 29 اپريل 2013
 اگر مسلمانوں نے ترقی کرنی ہے تو انہیں امریکی اور مغربی استعمار کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، محموداحمدی نژاد۔ فوٹو : فائل

اگر مسلمانوں نے ترقی کرنی ہے تو انہیں امریکی اور مغربی استعمار کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، محموداحمدی نژاد۔ فوٹو : فائل

تہران: ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک پاکستان کو توڑنے کی سازش کرہے ہیں، جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی ایسے ہی حالات پیدا کیے جائیں گے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبریز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرمحمود احمد نژاد نے کہا کہ شیطان ریاستیں کمزور ممالک کو مزید کمزور کرنے کے لئے وہاں خانہ جنگی کرا رہی ہیں۔ امریکا اور مغربی ممالک، پاکستان، شام اور عراق کے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اس لئے وہاں مذہبی منافرت پھیلائی اور مصنوعی جنگ کرائی جارہی ہے، جس کا اصل مقصدعوام میں تفریق ڈالنا اور انہیں کمزور کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ  ترکی اور سعودی عرب میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایران کے صدر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کو اس سازش کو سمجھنا ہوگا، اگر مسلمانوں نے ترقی کرنی ہے تو انہیں امریکی اور مغربی استعمار کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔