زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے منتخب ایرانی خاتون امیدوار نااہل قرار

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 اگست 2013
ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے  بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

تہران: کبھی کبھی خوبی ہی انسان کی خامی بن جاتی ہے اور ایسا ہی کچہ ایران میں بھی ہوا ہے جہاں حسن و دلکشی کی وجہ سے  27 سالہ منتخب خاتون امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے  بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن محض ان کے خوبصورت ہونے کی وجہ سے ان کا انتخاب کالعدم قرار دےدیا گیا اور انہیں اپنی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت اور حسین ہیں۔

شہری کونسل کے انتخاب کے لیے 163  امیدواروں میں ان کا نمبر  14  تھا۔ نینا آرکیٹیکچر انجینئرنگ میں گریجویٹ کی طالبہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔