کراچی میں دہشتگردوں کی فنڈنگ 8 خفیہ عالمی ادارے کررہے ہیں، ذرائع

آن لائن  جمعرات 10 اکتوبر 2013
بھارت کی سرپرستی میں 2 سے 3 ممالک کے ادارے براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔   فوٹو: فائل

بھارت کی سرپرستی میں 2 سے 3 ممالک کے ادارے براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ملکی سلامتی کی نگرانی پر مامور ادارے کے مصدقہ ذرائع کے مطابق کراچی میں اور پاکستان میں دہشت گردی کیلیے دنیا کی 8 انٹیلی جنس ایجنسیاں فنڈنگ کررہی ہیں۔

بھارت کی سرپرستی میں 2 سے 3 ممالک کے ادارے براہ راست کراچی میںدہشت گردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈ ایکشن کے دوران فورسز کی پے در پے کارروائیوں سے غیر ملکی عناصر اور ان کے مقامی ہمدرد پریشان ہوگئے ہیں جس کے بعد خدشہ ہے کہ ٹارگٹڈ ایکشن کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے قبل ہی فورسز پر حملے کیے جاسکتے ہیں اور حالات کو اس نہج تک پہنچادیا جائے کہ فوج کو کراچی آنا پڑے۔

وزارت داخلہ کو مشترکہ انٹیلی جنس ذرائع سے دستیاب اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کراچی آپریشن میں شریک افسران کو ہدف بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کراچی میں اور پاکستان میں دہشت گردی کیلیے الگ الگ گروپس میدان میں اتارے جاچکے ہیں ان گروپس کا بنیادی مقصد پاک فوج کو کراچی کے معاملات میں الجھانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں قائم گروپ ٹی ڈی ایس کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کے انکشافات بھی سامنے ہیں اور وہ اب نہ صرف کراچی میں خوںریزی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔