کارکنوں کو جمہوریت کیلیے قربانیوں سے کوئی نہیں روک سکتا، زرداری

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 18 اکتوبر 2014
 سانحہ کی 7ویں برسی آج منائی جائیگی، فوٹو:فائل

سانحہ کی 7ویں برسی آج منائی جائیگی، فوٹو:فائل

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے سات سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں قوم کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

جنھوں نے جمہوریت کی راہ میں اور انتہاپسندی کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جمہوریت دشمن انتظار میں تھے اور ان کے قافلے پر حملہ کرکے تقریباً 200 پارٹی کارکنوں کو شہید کیا گیا لیکن ان کے پارٹی کارکنوں کو جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے سے کوئی نہیں روک سکا اور نہ کوئی روک سکے گا۔ ابھی بھی جمہوریت ہی کے نام پر جمہوریت پر حملہ کیا گیا ہے اور اس ڈکٹیٹرانہ ذہنیت کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ انتہاپسند، عسکریت پسند اور ان کی حمایت کرنے والے ابھی بھی اپنے حملے جمہوری اور ترقی پسند قوتوں پر مذہب کی آڑ میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج کے روز ہم شہیدوں کی ہمت و شجاعت، وفاداری اور خلوص کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے سیاسی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی دعاؤں میں جمہوریت کے ان شہداء کو یاد رکھیں۔ مزید برآں سانحہ کار ساز کے شہدا کی 7ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی، 18اکتوبر 2007 کو شاہراہ فیصل کراچی میں شہیدجمہوریت سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے میں ہونے والے بم دھماکوں میں کارکن شہید اورسیکڑوں زخمی ہوئے تھے، اس سلسلہ میں قران خوانی اوردیگر تعزیتی پروگرامز انعقاد پذیر ہوں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔