اداكارہ وينا ملک خاموشی سے پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں

آئی این پی  ہفتہ 29 ستمبر 2012
وہ اپنے والدين كے ساتھ پاكستان ميں عيدالاضحیٰ منانے كے لئے بے تاب ہیں فوٹو اے ایف پی

وہ اپنے والدين كے ساتھ پاكستان ميں عيدالاضحیٰ منانے كے لئے بے تاب ہیں فوٹو اے ایف پی

اداكارہ وينا ملک آئندہ دو ہفتوں میں خاموشی سے پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

 وينا ملک كو پاكستان آ نے ميں بے حد خوف كا سامنا ہے، وينا ملک جن كا ان دنوں بھارت  اور دبئی آنا جانا لگا رہتا ہے وہ اپنے والدين كے ساتھ پاكستان ميں عيدالاضحیٰ منانے كے لئے بے تاب ہیں اوراس سلسلے ميں  وينا ذہنی طور پر پريشانی كا شكار ہیں، ذرائع کے مطابق وينا ملک آئندہ دو ہفتوں ميں خاموشی سے راولپنڈی آنے کی منصوبہ بندی كررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔