دریائے ٹیمز پر 140 فٹ کی بلندی پر شیشے سے بنا پل عوام کیلئے کھول دیا گیا

آئی این پی  بدھ 12 نومبر 2014
شیشے کے پل پر کھڑے ہو کر نیچے سے گزرنے والی ٹریفک، لوگ اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔  فوٹو : فائل

شیشے کے پل پر کھڑے ہو کر نیچے سے گزرنے والی ٹریفک، لوگ اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

لندن: لندن میں دریائے ٹیمز کا خوبصورت شیشے سے بنا 140 فٹ کی بلندی پر نیا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا ہے۔ شیشے کے پل پر کھڑے ہو کر نیچے سے گزرنے والی ٹریفک، لوگ اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

پل بنانے والوں کا کہنا ہے اس پر کھڑے ہو کر نیچے دیکھنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔ پل کی تعمیر پر 10 لاکھ پاؤنڈ لاگت آئی ہے جب کہ اس کی سیر کے لیے نو پاؤنڈ کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے ، پل پر لگے ہر شیشے کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔