نیپراکوبجلی قیمتوں میں3روپے 20 پیسے یونٹ کمی کرنے کی سفارش

نمائندہ ایکسپریس  منگل 27 جنوری 2015

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپراسے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی3روپے20پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی سفارش کردی ہے۔

گزشتہ روزسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے نیپراسے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ دسمبرکے لیے ریفرنس فیول لاگت نو روپے 53 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اصل فیول لاگت 6 روپے32 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ دسمبرمیں تقسیم کارکمپنیوں کومجموعی طور پر 6 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ فرنس آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی فیول لاگت میں کمی کا باعث بنی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 29جنوری کوکریگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔