قومی ٹیم آگے جاسکتی ہے بس مصباح کو تھوڑی تبدیلی لانا ہوگی، رمیزراجہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
ورلڈ کپ میں آگے جانے کیلئے روایت سے ہٹ کر کچھ سوچنا پڑے گا، سابق پاکستانی کپتان۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ میں آگے جانے کیلئے روایت سے ہٹ کر کچھ سوچنا پڑے گا، سابق پاکستانی کپتان۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے آنے والے میچزمیں مصباح الحق کو ٹیم میں تھوڑی تبدیلی لانا ہوگی۔

سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں آگے جاسکتی ہے، انھیں روایت سے ہٹ کر کچھ سوچنا پڑے گا، زمبابوے کیخلاف فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم یہ مقابلہ رگڑ رگڑ کر جیتی ہے، یہ ایک سخت میچ تھا مگر ہم جیت گئے۔ پاکستان کو یہ میچ آسانی سے جیتنا چاہیے تھا لیکن انھوں نے اسے اپنے لیے مشکل بنایا، بیٹنگ ایک مسئلہ ہے اور اگر اس مقابلے میں بھی بولنگ اچھی نہ ہوتی تو کام ہوگیا ہوتا، ٹیم سلیکشن پر رمیز نے کہا کہ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو آرام دیا جانا ٹھیک تھا لیکن نوجوان اسپنر یاسر شاہ کو کھلانا چاہیے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔