کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار

طحہ عبیدی  پير 6 مئ 2024
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

  کراچی: محکمہ پولیس سندھ کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کر کے آن لائن اسلحے کی فروخت کرنے والے گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک چھاپے کے دوران آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو اسٹریٹ کرائم کیلیے بھی اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کے علاوہ دیگر وارداتوں کے لیے بھی اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔

سی ٹی ڈی سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کو آگاہ کردیاکردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں غلام رسول، یوسف، گل حسن اور فرحان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی نے اسلحے کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔