- سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ
- اسرائیلی فوج کے تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی
- ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید
- ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق
- قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
- ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا
- سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
- دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا
- گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی؟
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ کو بچالیا
فرانس،اسپین اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کی اسرائیل کے رفح پر حملے کی مذمت
اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، آئرلینڈ، بیلجیئم، قطر، سعوی عرب، مصر اور ترکیے نے رفح کی خیمہ بستی پر اسرائیل کے ہولناک فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے رفح پر حملے انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کے رفح پر حملہ نہ کرنے کے حکم کو مسترد کردیا۔
یہ خبر پڑھیں : رفح پر حملے ’انتہائی سنگین‘ ہے، تحقیقات کریں گے؛ اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غزہ میں عام فلسطینی شہریوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی ہے۔ اب بس جنگ بند ہوجانی چاہیے۔ فریقین انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ رفح کی خیمہ بستی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کا ایک اور دن تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل
بیلجیئم نے بھی اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
اٹلی کے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ میں روز بہ روز حالات ہولناک ہوتے جا رہے ہیں اور اب مزید عام شہریوں کا قتل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی خیمہ بستی پر آگ و بارود کی بارش، 75 فلسطینی جھلس گئے، بچوں کی سربریدہ لاشیں برآمد
قطر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے رفح پر فضائی حملوں سے غزہ میں قیام امن کے لیے جاری مذاکرات کو ٹھیس پہنچے گی۔
سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور دیگر مسلم ممالک نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔