وزیراعظم کل سعودی عرب اور صدر ممنون ترکی جائیں گے

آئی این پی  منگل 21 اپريل 2015
دورےمیں وزیراعظم سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعودسےملاقات کریں گےجس میں یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

دورےمیں وزیراعظم سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعودسےملاقات کریں گےجس میں یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کل ( بدھ کو) سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے جس میں وہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔دریں اثنا صدر مملکت ممنون حسین کل (بدھ کو) ترکی کا دورہ کریں گے، رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین دورے کے دوران ترکی کے صدر اور وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات اور خاص کر یمن کے موجودہ بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔