تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

آئی این پی  پير 25 مئ 2015
 شفقت محمود 2013ء کے انتخابات سے قبل عمرچیمہ کی جگہ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بنے تھے. فوٹو: فائل

شفقت محمود 2013ء کے انتخابات سے قبل عمرچیمہ کی جگہ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بنے تھے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان نے پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے رکن قومی اسمبلی شفقت محمودکے نام کی منظوری جلد دے دی جائے گی جبکہ عمران خان کے لیے دوبارہ سے ترجمان کے لیے نعیم الحق کا نام زیرغور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے اتوار کو عمران خان نے پارٹی کی متعدد صوبائی تنظیموں کو توڑ کرعبوری ناموں کا اعلان کر دیا تھا اب اگلے مرحلے میں سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ شفقت محمودکودوبارہ پارٹی کا سیکریٹری اطلاعات مقررکیا جائے گا۔ شفقت محمود 2013ء کے انتخابات سے قبل عمرچیمہ کی جگہ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بنے تھے تاہم انتخابات میں حصہ لینے کے باعث ان کی جگہ شیریں مزاری کویہ ذمے داری سونپی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔