ٹینس رینکنگ، سرینا ولیمز اورجوکووک کی بادشاہت برقرار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 4 اگست 2015
اٹلانٹا مینز ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال کی ایک درجے بہتری سے نواں نمبر ۔  فوٹو : فائل

اٹلانٹا مینز ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال کی ایک درجے بہتری سے نواں نمبر ۔ فوٹو : فائل

پیرس:  سرینا ولیمز اور نووک جوکووک کی ٹینس میں بادشاہت برقرار ہے، ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ میں دونوں سرفہرست ہیں۔

ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی تعداد 13 ہزار109 ہے، مینز میں سرفہرست سرب کھلاڑی نووک جوکووک نے 13 ہزار 845 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اٹلانٹا اوپن ٹائٹل جیتنے پر اسپینش رافیل نڈال کو ایک درجے ترقی مل گئی اور وہ 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق21گرینڈ سلم ٹائٹل فاتح سرینا ولیمز بدستور نمبر وں کا تاج سر پر سجائے ہوئے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کہنی کی انجری کے سبب سوئیڈش اوپن سے دستبردار ہونے کے باوجود 33 سالہ امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی کٹوتی نہیں ہوئی، انھوں نے  حال ہی میں گاربین مگروزا کو ومبلڈن سنگلز فائنل میں شکست دی جس کی بدولت ان کے پوائنٹس کی تعداد13 ہزار 109 ہوگئی ہے، روسی اسٹار ماریا شراپووا 6 ہزار490 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ رومانین سیمونا ہالیپ اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا ان کا پیچھا کررہی ہیں ۔

ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی، سربیئن اینا ایوانووک، پولش اگنیسکا ریڈوانسکا، جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا، اسپینش گاربین مگروزا اور کارلا سواریزنیوارکی پوزیشن میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا جس کی بدولت وہ بدستور6 سے10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا نے روسی ایکٹرینا ماکارووا کوایک درجے نیچے دھکیل کر11ویں پوزیشن حاصل کرلی، سوئس اسٹار ٹیمیا بیسنزکی نے جرمن اینجلیک کیربر سے کو 13 ویں مقام سے محروم کردیا۔

سرینا کی بہن وینس ولیمزکا 15ویں پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، اطالوی سارا ایرانی نے جرمن آندریا پیٹکووک سے16ویں پوزیشن چھین لی، امریکی میڈیسن کیز، بیلاروسی وکٹوریہ آذرنیکا اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینابدستور18، 19اور20ویں  درجے پر براجمان ہیں۔ دوسری طرف مینز رینکنگ کی ابتدائی7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،13ہزار 845 پوائنٹس کے ساتھ نووک جوکووک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، سوئس راجر فیڈرر، برطانوی اینڈی مرے، سوئس اسٹینسلاس واورنیکا، جاپانی کائی نیشکوری، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ، اسپینش ڈیوڈ فیرر بھی بدستور دوسرے سے ساتویں پوزیشن پر ہیں ۔

کروشین میرن کلک اور رافیل نڈال ایک، ایک درجہ بہتری کے ساتھ آٹھویں اور نویں نمبرز پر پہنچ گئے،کینیڈا کے میلوس راؤنک2 زینے نیچے اتر کر10ویں جبکہ فرانس کے جائلز سیمون، جوئے ولفریڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئٹ بدستور 11،12اور 13ویں درجے پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقی کیون اینڈرسن ایک درجہ برتری کے ساتھ 14جبکہ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک درجہ تنزلی سے15ویں مقام پر آگئے۔ بلغارین گریگور دیمیتروف اور فرنچ جائلز مونفلز16 اور 17ویں پوزیشن پر رہے، امریکی جون اسنر  ایک درجہ ترقی کے ساتھ 18اور اسپینش فیلکیانو لوپز ایک درجہ تنزلی سے19ویں  پوزیشن پر پہنچ چکے، سربیا کے وکٹر ٹروسکی بدستور ٹاپ 20 کے آخری زینے پر بیٹھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔