لاہور: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مزید 5 ریکارڈ درج

ویب ڈیسک  اتوار 21 اکتوبر 2012
ریکارڈ کی جانچ کیلیےگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ فوٹو ایگیمنر

ریکارڈ کی جانچ کیلیےگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ فوٹو ایگیمنر

لاہور: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کےلیے مقابلے میں مزید 5 ریکارڈ اور بن گئے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012 میں پشاور کے احمد بودلہ نے 3 منٹ میں 617 ککس لگا کرنیا  گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ بنالیا جبکہ 335 ہیڈ ککس کا عالمی ریکارڈ بھی پاکستان کے نام ہوگیا ہے،ریکارڈ کی جانچ کیلیےگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی اسٹیڈیم میں موجود ہےْ

واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012 کے حوالے سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کے دوران 42813 افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ یک زبان ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ  کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔