افغانستان میں آرمی کی بس پر خود کش حملہ، 3 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2016
متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں آرمی کی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے ضلع ڈہدادی میں آرمی چیک پوسٹ کے قریب خود کش بمبار نے خود کو سیکیورٹی فورسز کی بس کے ساتھ ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔