پاکستان کادیوالیہ کے خطرے سے نکلنابڑی کامیابی ہے،صدرعالمی بینک

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 10 فروری 2016
ترقی میں عام آدمی کونہیںبھولناچاہیے،ملکہ ہالینڈ،افراط زرکوکم ترین سطح پرلے آئے،اسحق ڈار  فوٹو؛فائل

ترقی میں عام آدمی کونہیںبھولناچاہیے،ملکہ ہالینڈ،افراط زرکوکم ترین سطح پرلے آئے،اسحق ڈار فوٹو؛فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈارنے کہاہے کہ حکومت صحت اورتعلیم کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوںپرتوجہ دے رہی ہے اوررواںسال ٹیکس محصولات کی مدمیں18 فیصد اضافہ ہوا،عالمی بینک کے صدرڈاکٹر جم یونگ کم نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی معاملات عالمی بینک کیلیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

پاکستان کادیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکلنابڑی کامیابی ہے،پاکستان کیلئی اقتصادی ترقی کادائرہ وسیع تر کرنے اورزیادہ سے زیادہ لوگوں کوترقی کے عمل میں شامل کرکے غربت کی لکیرسے اوپرلانیکایہ بہترین موقع ہے،عالمی بینک اقتصادی ترقی اورغربت کے خاتمے کیلیے پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھے گا ، پاکستان الیکٹرانک فنانس اوربرانچ لیس بینکنگ متعارف کرانے کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہے،اصلاحات پرموثرعملدرآمدکیلیے صوبائی حکومتوں کے کردارکونظراندازنہیںکیاجاسکتا،ملکہ ہالینڈ میگزیما نے کہاکہ ترقی کی اس دوڑمیں عامی آدمی کو نہیں بھولنا چاہیے۔

اقتصادی امورکے وزراکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میںپاکستانی سکوک بانڈزکوتوقع سے زیادہ پذیرائی ملی،2013 کے بعدہماراسب سے بڑاہدف معیشت کی بحالی تھا،سب سے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،افراط زرکوتاریخ کی کم سے کم سطح پر لے آئے، گزشتہ30ماہ میں معیشت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاںحاصل کیں،مجموعی قومی پیداوارکوپانچ فیصدتک لانے کا ہدف ہے،ڈارنے کہاکہ 1999میںپاکستان کے پاس ضرورت سے زائدبجلی موجودتھی،گزشتہ ادوارمیں توانائی منصوبے نہ لگنے سے بجلی بحران کاسامناہے،توانائی کے مختلف منصوبوںپرتیزی سے کام کررہے ہیں،2018تک قومی نظام میں10ہزارمیگاواٹ بجلی شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ پرقابو پالیں گے۔

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی تعدادرواںسال53 لاکھ سے تجاوز کر جائیگی، عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم نے کہاکہ پاکستان میں سکیورٹی معاملات عالمی بینک کیلیے بھی انتہائی اہم ہیں، پاکستان کے اقتصادی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،کسی بھی ترقی پذیر ملک میں90فیصد روزگارنجی شعبہ دیتا ہے،پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی حوصلہ افزا ہی اور پاکستان کیلیے اقتصادی ترقی کادائرہ وسیع ترکرنے اورزیادہ سے زیادہ لوگوںکوترقی کے عمل میںشامل کرکے غربت کی لکیر سے اوپرلانے کا یہ بہترین موقع ہے۔

عالمی بینک اقتصادی ترقی اورغربت کے خاتمے کیلیے پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھے گا، انھوں نے کہاکہ پاکستان الیکٹرانک فنانس اور برانچ لیس بینکنگ متعارف کرانے کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہے ، اصلاحات پر موثر عملدرآمد کیلیے صوبائی حکومتوں کے کردارکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بعدازاں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے صدر عالمی بینک ڈاکٹر جم یونگ کم اورملکہ ہالینڈ میگزیما سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پرتبادلہ خیال کیا،صدر جم یانگ کم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں حکومت خیبر پختونخواکے وفد کیساتھ اورپنجاب حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔