انگلش بولر جیمز اینڈرسن کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2016
اینڈرسن کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے، ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ، فوٹو؛ فائل

اینڈرسن کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے، ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ، فوٹو؛ فائل

انگلش بولر جیمز اینڈرسن کی کندھے میں تکلیف کی وجہ سے ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق انگلیںڈ کے اسٹار فاسٹ بولر جیمزاینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے جیمز اینڈریسن کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کندھے میں تکلیف کی وجہ سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس اور ناٹنگھم شائر کے خلاف میچز نہیں کھیل سکیں گے جب کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز باقاعدگی سے اینڈرسن کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور طبی بنیادوں پر کلیئر ہونے کے بعد ہی ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں  شرکت کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے جیمز اینڈرسن سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔