کوہلی کا پاکستان کیخلاف ناقص کھیل، 18 سالہ پرستار لڑکی نے خودکشی کرلی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 8 جنوری 2013
لڑکی نے اپنے اہل خانہ کے نام پیغام میں کہا کہ اگر ان کی کبھی کوہلی سے ملاقات ہو تو ان کو بھی بتادیں کہ میں ان کی کتنی بڑی پرستار تھی۔  فوٹو : فائل

لڑکی نے اپنے اہل خانہ کے نام پیغام میں کہا کہ اگر ان کی کبھی کوہلی سے ملاقات ہو تو ان کو بھی بتادیں کہ میں ان کی کتنی بڑی پرستار تھی۔ فوٹو : فائل

بھوپال:  بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف سیریز میں ناقص پرفارمنس پر ان کی ایک 18 سالہ پرستار نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ لڑکی بھوپال کے ایک پرائیویٹ کالج میں انجنیئرنگ کے پہلے سال میں پڑھتی تھی، لاش اس مکان میں جھولتی ہوئی پائی گئی جس میں وہ کرائے پر رہتی تھی، اس کے ساتھ ایک ہاتھ سے لکھا ہوا خط بھی ملا جس میں ویرات کوہلی کے لیے مستقبل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک عمدہ کرکٹر ہے جو مستقبل میں کئی ریکارڈ قائم کرے گا۔

اس نے اپنے اہل خانہ کے نام پیغام میں کہا کہ اگر ان کی کبھی کوہلی سے ملاقات ہو تو ان کو بھی بتادیں کہ میں ان کی کتنی بڑی پرستار تھی۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اکثر اس کو پیٹ میں درد اٹھتا جس سے وہ کافی پریشان رہتی تھی۔ یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ خودکشی کی اصل وجہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔