- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
سعودی عرب کا آئندہ برس سے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان
ریاض: سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔
سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے سربراہ سلطان بن سلمان نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ہمارا ہدف ہے کہ لوگ یہاں آئیں اور ہماری ریاست کی عظمت کا خود تجربہ کریں، ہمیں امید ہے کہ سال 2018ء میں ہم سیاحتی ویزے کا اجرا شروع کردیں گے، ویزے کا حصول آسان بنانے کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔
یہ پڑھیں: سعودی عرب کا 500 ارب ڈالر سے تجارتی شہر تعمیر کرنے کا اعلان
سلطان بن سلمان نے کہا کہ ہمارے کمیشن کا مقصد سیاحوں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے، ہمارے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کے مقامی شہری سیاحت کی مد میں سالانہ 20 ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں اس میں کمی کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور اب سیاحتی ویزوں کے اجرا سے اس آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
یہ پڑھیں: سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین پر فیملی ٹیکس عائد
اس ضمن میں سعودی حکومت نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے نزدیک ریڈ سی میں واقع جزیروں میں انفرااسٹرکچر قائم کرکے انہیں سیاحت کے لیے تیار کیا جائے گا، وہاں سیر وتفریح کی سہولیات میسر کی جائیں گی ،اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2022ء تک مکمل ہوجائے گا، قبل ازیں سعودی عرب کی جانب سے انٹرٹینمنٹ سٹی کے قیام، تھیم پارک بنانے سمیت دیگر سیاحتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب ریاست کی کم ہوتی ہوئی آمدنی کو بڑھانے کے لیے نت نئے ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے، جن میں سعودی عرب میں موجود ہر غیر ملکی اور اہل خانہ پر ٹیکس کا نفاذ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، تمباکو اور سافٹ ڈرنک پر سن ٹیکس (گناہ ٹیکس) عائد کرنا اور دیگر اقدامات شامل ہیں جب کہ سعودی عرب خود کو قدامت پسندی سے باہر لانے کے لیے بھی مختلف اصلاحات میں مصروف ہے جن میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ اور فٹ بال میچز کے لیے گراؤنڈ جانے کی اجازت سرفہرست ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔