فاٹا پر حکومتی رویہ انتشار کا باعث بنے گا، عمران خان

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 دسمبر 2017
بابراعوان کی ملاقات،خصوصی عدالت کافیصلہ چیلنج کرنے کافیصلہ،آج کراچی جائیں گے۔ فوٹو: فائل

بابراعوان کی ملاقات،خصوصی عدالت کافیصلہ چیلنج کرنے کافیصلہ،آج کراچی جائیں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ حکومت کاغیرسنجیدہ رویہ فاٹا عوام کی توہین ہے جب کہ فاٹا اصلاحاتی پیکیج پر عملدر آمد میں تاخیرسے فاٹا میں بدامنی اورسنگین نتائج کاخدشہ ہے۔

عمران کان نے کہا کہ بے انتہا قربانیاں دینے والے قبائلی عوام ابھی تک جمہوری حقوق سے محروم ہیں،عمران خان نے مطالبہ کیاحکومت فاٹا اصلاحات پیکیج بلا تاخیر پارلیمان کے سامنے پیش کرے۔

علاوہ ازیں بنی گالہ میں عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی اور انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،عمران خان نے بابر اعوان کو پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کے مطابق عمران آج چار روزہ دورہ پرکراچی پہنچیں گے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن اور دیگر اجتماعات سے خطاب کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔