- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
ہریتھیک دنیا کے پرکشش ترین اداکار قرار
ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھیک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ 10 پرکشش اداکاروں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے 2 اداکاروں کے نام شامل تھے جب کہ ٹاپ 5 میں ہالی ووڈ کے 3 اور بالی ووڈ کے دو اداکاروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست میں ہریتھک روشن نے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں سمیت سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پرکشش ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھیک روشن ، دوسرے نمبر پر روبرٹ پٹنسن، تیسرے نمبر پر گارڈ فرے گاؤ، چوتھے نمبر پر کرس عیون اور پانچویں نمبر پر سلمان خان پرکشش اداکار کے طور پر شامل رہے۔
10 جنوری 1974 کو پیدا ہونے والے ہریتھیک روشن بالی میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور اپنی دلفریب شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے کئی فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
روبرٹ پٹنسن
برطانیہ میں پیدا ہونے والے روبرٹ پٹنسن نے اپنا کیریئر ماڈلنگ سے شروع کیا لیکن ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے انہوں نے سب کو حیران کر رکھا ہے اور ان کی مشہور فلموں میں رنگ آف دی نبلنگ اور کائن آف دی ڈیزرٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اس مقابلے میں دنیا کے دوسرے پرکشش ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
گارڈ فرے گاؤ
تائیوان میں پیدا ہونے والے 33 سالہ گارڈ فرے گاؤ نے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب فلموں کے ساتھ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور اپنے اسمارٹ ہونے کی وجہ سے ساؤتھ ایسٹ ایشا میں خاصی شہرت کے حامل ہیں اور پر کشش اداکار کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
کریس عیوان
نیلی آنکھوں والے کریس عیوان اپنی اداکاری کے ساتھ اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور 2002 میں ٹیلی ویژن سیریلز’ آپوزٹ سیکس‘ سے کیریئر کی شروعات کی اور فلم انڈسٹری میں اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے قدم جمانے میں کامیاب ہوئے اور متعدد ایوارڈ کے ساتھ بیسٹ فائٹنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں اور دنیا کے پرکشش ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
سلمان خان
بالی ووڈ کے سلطان کو بھارتی انڈسٹری میں میگا اسٹار کی حیثیت حاصل ہے اور وہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ دریادلی، تنازعات اور معاشقوں کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں جب کہ انہیں بھارت کے سب سے مہنگے میزبان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔