- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
امریکا میں والدین کا ظلم، زنجیروں میں جکڑے 13 بھوکے بچے بازیاب
کیلیفورنیا: امریکا میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے 13 بچوں کو بازیاب کرالیا جنہیں ان کے والدین نے بستروں سے باندھ رکھا تھا اور بھوکا پیاسا رکھتے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس گھریلو قید خانے سے ایک لڑکی فرار ہوکر قریبی تھانے پہنچی اور اس ظلم سے آگاہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے تمام بچوں کو رہا کروالیا جو شدید غذائی قلت کا شکار تھے۔
پولیس کے مطابق کچھ لڑکے جوان ہونے کے باوجود چھوٹے بچے ہی دکھائی دے رہے تھے کیونکہ سب شدید غذائی قلت کے شکار تھے۔ ان بچوں کی عمریں 2 برس سے 29 برس کے درمیان ہیں۔ 7 بچوں کی عمریں 18 سال سے زائد ہیں اور بقیہ چھوٹے بچے ہیں۔
پولیس نے بچوں کے 57 سالہ باپ ڈیوڈ ایلن ٹرپن اور49 سالہ ماں لوئزے اینا ٹرپن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر بچوں پر تشدد اور برے رویے کے الزامات ہیں ۔ یہ خاندان سال 2011ء میں دیوالیہ ہوگیا تھا اور 5 لاکھ ڈالر کا مقروض ہے والد انجنیئر ہیں۔
ان بچوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جبکہ ان کے کمروں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا۔ والدین اپنے بچوں کو بائبل پڑھنے کی ترغیب دیتے رہتے تھے اور ماں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے لیے اسے خدا نے یہ حکم دیا تھا۔ تمام بچوں کو گھروں پر ہی تعلیم دی جارہی تھی جس میں مذہبی تعلیم کا عنصر زیادہ تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔