- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
پیکنگ کرنے اور سامان اٹھانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ تیار
ہارورڈ: لوگوں کی مدد کرنے کےلیے پیکنگ کرنے اور سامان اٹھانے والا چھوٹا سا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
صرف 20 ملی میٹر بلند ’ملی ڈیلٹا‘ روبوٹ بہت سے کام کرسکتا ہے۔ یہ بازو کھول اور بند کرسکتا ہے، سامان اٹھا سکتا ہے اور اپنے بازوؤں سے بہت تیز ارتعاش پیدا کرسکتا ہے۔
ڈیلٹا روبوٹ عام طور پر کارخانوں کی اسمبلی لائنوں میں سامان اٹھانے، پیکنگ کرنے اور دیگر کاموں کےلیے استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح ’’ملی ڈیلٹا‘‘ یہ تمام کام بہت چھوٹے پیمانے پر کرسکتا ہے ساتھ ساتھ اسے مائیکرو سرجری کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے 2011ء میں اسی ٹیم نے چھوٹے چھوٹے روبوٹس بنانے کےلیے فلیٹ بیک فیبریکیشن ٹیکنالوجی تیار کی تھی جسے پاپ اپ مائیکرو الیکٹرومکینکل سسٹم (ایم ای ایم ایس) مینوفیکچرنگ کا نام دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور روبوٹ بنایا گیا اور اب ملی ڈیلٹا سامنے آیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ روبوٹ کو چھوٹا کرنے سے بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو وہ بہتر، پھرتیلے اور تیز رفتار ہوجاتے ہیں تو دوسری جانب ان کی تیاری میں بہت سے مٹیریلز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
اسے بنانے والے چیف انجینئر رابرٹ وڈ کہتے ہیں، ’یہ روبوٹ 15 ملی میٹر لمبا، اتنا ہی چوڑا اور 20 ملی میٹر اونچا ہے جبکہ یہ 7 مکعب ملی میٹر علاقے میں اپنا کام کرسکتا ہے۔ اس کے جوڑ بہت لچک دار ہیں جبکہ یہ 5 مائیکرون تک درستگی سے کام کرسکتا ہے۔‘
روبوٹ میں پیزو الیکٹرک خواص بھی ہیں یعنی اسے دبایا جائے تو اس میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔ پیزو الیکٹرک ایکچویٹرز اسے عام ڈیلٹا روبوٹس کے مقابلے میں 15 سے 20 گنا زیادہ رفتار سے گھومنے کے قابل بناتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اسے مائیکرو سرجری اور دیگر اہم کاموں کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کی ایک اور رکن فاطمہ زینب نے کہا ہے کہ یہ انسانی ہاتھ کے ارتعاشات کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔