- نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں افضل گرو کی برسی پر ہڑتال مظاہرے، حریت قیادت نظر بند
واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم کسی حملہ آور کے مارے جانے کی خبر نہیں ملی۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی جو چھاؤنی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود تھے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہوں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی تھی جس کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔