- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے، آئی اے ای اے
تہران: دنیا بھر میں جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے)کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران تین سال قبل عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے اس کے علاوہ ایران یورینئم کی کم افزودگی کی شرط پر بھی قائم ہے اور اس حوالے سے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کررہا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے
آئی اے ای اے کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا اگر ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ملنے والے اقتصادی اور معاشی فوائد سے دور رکھا گیا تو تہران اس معاہدے سے علیحدگی بھی اختیار کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری اسلحے کی تیاری سے باز رکھنا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔