- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
جسم کے گرد دنیا کا سب سے بڑا چھلا گھمانے کا عالمی ریکارڈ
ٹوکیو: آپ نے اسکول کے بچوں کو دیکھا ہوگا کہ وہ کس طرح پلاسٹک کا ایک حلقہ (رنگ) اپنی کمر کے گرد گھماتے ہیں۔ اس چھلے کو ’ہولا ہوپ‘ کہتے ہیں جس سے کھیلنے کے لیے بڑی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب ایک جاپانی ماہرنے دنیا کا سب سے بڑا چھلا اپنے جسم کے گرد گھما کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ المونیم سے بنائے گئے اس چھلے کا گھیر 5.14 میٹر یعنی 16 فٹ 10 انچ ہے۔
یاد رہے کہ ہولا ہوپ جتنا بڑا ہوگا اسے سنبھالنے میں اتنی ہی مشقت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی بنا پر یوہو یاماڈا کو ’ہوپ مین یویا ‘ کہتے ہیں۔ وہ اپنے سر اور دھڑ سے بیک وقت چھلا گھمانے کے بھی ماہر ہیں اور ایک وقت میں بہت سے ہولا ہوپ بہت آسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔
یوہو یاماڈا نے اب المونیم کے ایک بہت بڑے چھلے کو اپنے جسم پر گھمانے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اس چھلے کو گھمانا بہت مشکل ہے کیوں کہ اسے پلاسٹک کی بجائے المونیم سے بنایا گیا ہے۔ اس سائز کے بھاری بھرکم ہولا ہوپ کو گردش دینے کے لیے غیرمعمولی مشق اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اسی بنا پر جاپانی اسے ایک مشکل فن سے تعبیر کرتے ہیں۔
حال ہی میں یوہا یاماڈا نے اسے گھمانے کا ایک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گزشتہ برس نومبر میں ایک کھلاڑی ایشریٹا فرماں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے یوکوہاما میں کیا ہے جس کے بعد انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیا گیا ہے۔ یاماڈا نے کہا کہ مجھ پر دباؤ تھا کہ میں اس کھیل میں جاپان کے لیے کوئی ریکارڈ بناؤں اور میں کئی ماہ سے اس کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ میں خوش ہوں کہ میں نے یہ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔