- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں میں تصادم کا خدشہ
ممبئی: بالی ووڈ کے پرفیکشست عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے خانز کی فلموں کو مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے خاص طور پر سلمان اور عامر خان کی فلمیں انڈسٹری پر راج کررہی ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی نامور اداکار بھی بڑے پردے پر ان سے تصادم سےگریز کرتے ہیں اور اپنی فلموں کی تاریخ آگے کردیتے ہیں لیکن اس بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان اور رجنی کانت کی فلم 2.0 کے درمیان تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجنی کانت کی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم 2.0 کی ریلیز اب تک کئی بار تاخیر کا شکار ہونے کے بعد دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے لیکن عامر خان نے اپنی فلم کو دیوالی پر ہی ریلیز کرنے پر فلم رجنی کانت کو پیچھے ہٹنے کا مشورہ دے دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں عامر خان کا متنازع ڈائیلاگ وائرل
بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ رجنی کانٹ بہت بڑے اسٹار ہیں اور میں دل سے اُن کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن مجھے اُمید ہے کہ اُن کی فلم میری فلم کے ساتھ دیوالی پر ریلیز نہیں کی جائے گی، کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ اس سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رجنی کانت اور اکشے کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی 110 کروڑ کمالیے
واضح رہے کہ 450 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونی والی فلم ‘2.0‘ سائنس فکشن فلم ہے جس میں رجنی کانت ، اکشے کماراور ایمی جیکسن ایکشن میں نظرآئیں گی جب کہ اس کے مدمقابل فلم ’تھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ہمراہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن، کترینہ کیف ،فاطمہ ثناء اداکاری کے جوہر دکھائے گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔