- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ کی پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی
نئی دہلی: نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم ’’ریڈ‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ سے زائد کمائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس چوری اور کرپشن پر مبنی اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم’’ریڈ‘‘ ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’ریڈ‘‘ نے ریلیز کی صبح اوسط درجے کا بزنس کیا لیکن شام ہوتے ہی فلم نے زبردست رفتار پکڑی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی روایتی فلموں کے برعکس ، حقیقت سے قریب تر اور جاندار مکالموں کے باعث فلم ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ 4 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
After an ordinary start in morning shows, #Raid jumped post noon onwards… Evening/night shows saw super growth… A double digit start for a non-masala, realistic film is heartening… Strong word of mouth should boost numbers on Sat and Sun… Fri ₹ 10.04 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) March 17, 2018
ترن آدرش نے ایک اور ٹوئٹ میں 2018 کی پہلے دن کی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا رواں سال ریلیز کے پہلے روز دپیکا پڈوکون کی’’پدماوت‘‘ 19 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر، اکشے کمار کی ’’پیڈ مین‘‘ 10 کروڑ 26 لاکھ کے ساتھ دوسرے اور اجے دیوگن کی ’’ریڈ‘‘10 کروڑ 4 لاکھ کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
TOP 5 2018 – Opening Day
1 #Padmaavat ₹ 19 cr
Note: Thu release; incl previews on Wed ₹ 24 cr
2 #PadMan ₹ 10.26 cr
3 #Raid ₹ 10.04 cr
4 #SonuKeTituKiSweety ₹ 6.42 cr
5 #Pari ₹ 4.36 cr
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) March 17, 2018
واضح رہے کہ فلم میں اجے دیوگن نے ایماندار انکم ٹیکس آفیسر کا کردار نبھایا ہے جو ملک میں جاری کرپشن اور ٹیکس چوری کے نظام کو بدلنے اور کالے دھن کو واپس ملک میں لانے کیلئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور اس کوشش میں 7 سالوں کے دوران 49 تبادلے بھی ہوتے ہیں تاہم وہ اپنی کوششیں جاری رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔