- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
ملک میں لوٹ مار مچی ہے، چور چوروں سے مل گئے، چیف جسٹس، اوگرا کا ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کواوگراکاتمام ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دیتے ہوئے سماعت15اپریل تک کیلیے ملتوی کردی۔
عدالت نے قرار دیاکہ احکام پرعمل نہ کرنے پرڈی جی اوگراکے خلاف کارروائی مناسب وقت پرکی جائیگی،سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور راجا پرویز اشرف کی طرف سے سی این جی لائسنسوں کے حوالے سے بھجوائی گئی سمریوں لائسنسوں اور دوسری دستاویزات کی نقول بھی طلب کرلی ہیں،چیف جسٹس افتخارچوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ چورچوروں سے مل گئے ہیں،ڈی جی اوگرانے عدالتی احکام پرعمل درامد نہ کر کے یہ حکم جاری کرنے پر مجبور کیا،سارے ملک کے اندرلوٹ مارمچی ہوئی ہے۔
عدالت کامقصدملکی دولت کاتحفظ کرنا ہے ،کسی کو قومی دولت نہیں لوٹنے دیں گے،بہت ہوگیااب سب کواپنے کیے کاحساب دیناہی ہوگا۔چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجاپرویز اشرف کے دور میں میگاپروجیکٹ میں ردوبدل اور 1471سی این جی لائسنس جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،اس دوران سپریم کورٹ نے سی این جی لائسنس کیس میں ڈی جی ایف ائی اے کو 2008سے اب تک جاری سی این جی لائسنسوں کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم دے دیا دوران سماعت عدالت نے ڈی جی ایف ائی اے کو سیکریٹری پٹرولیم سے سی این جی سلنڈرکی درآمدسے متعلق رپورٹ ایک روزقبل عدالت میں جمع کرانے اور2008سے اب تک جاری سی این جی لائسنسوں کا ریکارڈاپنے پاس رکھنے کا حکم دیاتھا۔
عدالت نے کہاکہ احکام پرعمل نہ کرنے پر ڈی جی اوگرا کے خلاف کارروائی مناسب وقت پر کی جائے گی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ بادی النظر میں سی این جی لائسنسوں کے اجرا میں قواعد کی خلاف ورزیاں ہوئیں اوراوگرا کوحکم عدولی کی جرأت کیسے ہوئی کیوں نہ ڈی جی اوگرا کو جیل بھجوا دیا جائے؟ڈی جی اوگراکواس کے نتائج بھگتناپڑیں گے اوروہ زیادہ ہوشیاری نہ دکھائیںخرابی کے باعث ہی چیزیں چھپائی جاتی ہیں۔چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہاکہ ہر کوئی ملک لوٹنا چاہتا ہے جبکہ عدالت قومی خزانے کی مخافظ ہے۔
انھوں نے کہا کہ خان پورکالائسنس لے کر اسے بلیو ایریااسلام اباد منتقل کیاجاتاہے،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت15اپریل تک ملتوی کردی گئی۔دریں اثنا اوگرانے ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں 1400 سی این جی اسٹیشنز کے لائنسنسز کا ریکارڈ فوٹوکاپی کرکے آج سُپریم کورٹ آف پاکستان کوبھجوانے کافیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں اوگراحکام نے بتایا کہ سُپریم کورٹ کے احکامات کے بعدجمعے کی شام ایف آئی اے کے3حکام اوگرا دفتر پہنچ گئے تھے جن کی موجودگی میں تمام ریکارڈ کی فوٹو کاپیاں کرناشروع کردی گئی ہیں اور تمام ریکارڈ کی آج صُبح سے پہلے پہلے فوٹو کاپیاں مکمل کرنے کیلیے کرائے پرنجی فواسٹیٹ مشینیں حاصل کرلی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔