- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈی وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
متحدہ عرب امارات میں بھیک منگوانے والے پاکستانی گروہ کے ارکان کو قید
شارجہ: متحدہ عرب امارات میں بھیک گینگ چلانے والے چار پاکستانیوں کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو مختلف ریاستوں میں بھیک مانگتے تھے، شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے 35 فقیروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 معذور ہیں، ان افراد کو مختلف اوقات میں پاکستان سے خلیجی ریاستوں میں بھیک مشن پر لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سرمایہ دوبارہ متحدہ عرب امارات منتقل ہونا شروع
بھیک گینگ کو پاکستان سے جانے والے چار افراد چلا رہے تھے۔ گداگر گروہ کے 4 سرغنوں کو عدالت نے ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ایک مجرم کو ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
ان مجرمان کے خلاف اپریل میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفتیش شروع کی گئی تھی اور اب شارجہ کی فوجداری عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے۔ سزا کاٹنے کے بعد چاروں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔